Better mind, Better life.

Clinical Skills Development

کلینیکل اسکلز ڈیولپمنٹ

نظری علم سے آگے بڑھیں، عملی مہارتیں سیکھیں!

مائنڈ کیئر پلیٹ فارم کا کلینیکل اسکلز ڈیولپمنٹ آپ کو ذہنی صحت کے میدان میں بنیادی اور پیشہ ورانہ کلینیکل مہارتیں سکھانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہاں آپ حقیقی کیسز کے ذریعے مشاہدہ، تجزیہ، اور مداخلت (intervention) کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

ذہنی صحت کے چیلنجز کو سمجھیں اور بہتری کی راہیں سیکھیں

بچوں اور نوجوانوں میں چڑچڑاپن، بے دلی اور سکرین کی زیادتی جیسے مسائل کو پہچاننے اور ان پر کام کرنے کی عملی تربیت حاصل کریں۔

اعتماد، سماجی تعلق، اور مؤثر جذباتی اظہار جیسے مثبت رویوں کو فروغ دینے کے طریقے سیکھیں۔

اے ڈی ایچ ڈی، ڈپریشن اور سوشل اینگزائٹی جیسے نفسیاتی مسائل کی تشخیص اور انٹروینشن کے بنیادی اصول سیکھیں۔

پرورش میں ہونے والی عام غلطیوں جیسے موازنہ، سختی یا جذباتی دوری کو سمجھ کر ان کے اثرات کا تجزیہ کریں اور بہتر رہنمائی کے طریقے اپنائیں۔

حقیقت پر مبنی ایک اہم نکتہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، ذہنی صحت کے نصف سے زائد مسائل کی بنیاد 14 سال کی عمر تک اور 75٪ مسائل کی جڑ 24 سال کی عمر تک پڑ چکی ہوتی ہے۔ یہی وہ نازک دور ہے جہاں بروقت رہنمائی، مؤثر مداخلت اور ذہنی و جذباتی تربیت نوجوانوں کی زندگی کا رُخ مثبت انداز میں بدل سکتی ہے

کے بارے میں صارفین کی آراء Mind Care Platform

ذہنی صحت کے میدان میں مہارت حاصل کریں — خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے

آج کے بچے صرف تعلیمی دباؤ کا سامنا نہیں کر رہے، بلکہ وہ جذباتی، نفسیاتی اور سماجی دباؤ کی کئی اقسام سے بھی گزر رہے ہیں۔ ان کے مسائل کو سمجھنا صرف کتابی علم سے ممکن نہیں — اس کے لیے گہرا مشاہدہ، ہمدردی، اور عملی تربیت درکار ہے۔ مائنڈ کیئر پلیٹ فارم کا کلینیکل اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ ان مسائل کی پیچیدگی کو سمجھیں، اور مؤثر تشخیص، والدین سے تعامل، اور جذباتی رویے کی تبدیلی کے عملی طریقے سیکھیں۔

اس پروگرام میں آپ یہ کلینیکل مہارتیں سیکھیں گے

جذباتی و نفسیاتی اثرات کی تشخیص

یہ سیکھنا کہ مسلسل تنقید، موازنہ، یا شدید تعلیمی دباؤ بچے کے ذہن پر کیا اثر ڈال رہا ہے، اور اسے کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔

والدین سے پیشہ ورانہ گفتگو

ماں باپ کے ساتھ مؤثر اور باوقار انداز میں ان کے رویوں (مثلاً سختی، موازنہ، توقعات) پر بات کرنا، بغیر الزام دیے انہیں بہتر راہ دکھانا۔

رویہ کا مشاہدہ اور تجزیہ

بچوں اور نوجوانوں کے چڑچڑاپن، غصے، یا خود میں بند رہنے جیسے رویوں کے پیچھے چھپے محرکات کو پہچاننے کی تربیت۔

یہ پروگرام کن افراد کے لیے ہے؟

وہ طلباء جو نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہے ہوں اور عملی مہارت سیکھنا چاہتے ہوں

وہ افراد جو بچوں اور خاندانوں کے ساتھ مؤثر طور پر کام کرنا چاہتے ہوں

وہ نوجوان ماہرینِ نفسیات جو کلینیکل میدان میں قدم رکھنے سے پہلے خود کو تیار کرنا چاہتے ہوں

:جن پہلوؤں پر آپ کلینیکل مہارت حاصل کریں گے

مائنڈ کیئر پلیٹ فارم میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک ماہرِ نفسیات کی حقیقی پہچان اس کے مشاہدے، ہمدردی، اور عملی مداخلت کی صلاحیت سے ہوتی ہے۔ ہمارا کلینیکل اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام آپ کو وہ مہارتیں سکھاتا ہے جن کے ذریعے آپ بچوں، نوجوانوں، بالغوں، اور والدین کے ساتھ کام کر کے ان کی زندگیوں میں مثبت فرق ڈال سکتے ہیں۔

خصوصی افراد کے ساتھ مہارت

آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی، لرننگ ڈس آرڈرز

غیر معمولی ذہنی صلاحیت رکھنے والے بچے

ذہنی پسماندگی یا ترقی میں تاخیر کا سامنا کرنے والے افراد

فیملی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ انٹروینشن

بالغ افراد کے ساتھ کام

ڈپریشن، بے چینی، اور سٹریس کی علامات کو پہچاننا

شادی شدہ زندگی کے مسائل، خاندانی تنازعات

خود اعتمادی کی کمی، فیصلہ سازی میں مشکلات

جذباتی عدم توازن اور روزمرہ زندگی میں بے مقصدیت کا احساس

نیند، کھانے، یا سوشل تعلقات میں بگاڑ

بچوں اور نوعمروں کے ساتھ کام

غصہ، ضد اور جارحانہ رویہ

نیند یا کھانے کے مسائل

بستر گیلا کرنا (Enuresis)

سیکھنے میں مشکلات اور تعلیمی دباؤ

دوسروں کے منفی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی

کیرئیر انتخاب میں الجھن

والدین سے تعامل اور ان کی رہنمائی

آن لائن مشاورت کیوں کریں؟

آن لائن ذہنی صحت کی خدمات آپ کی سہولت اور آرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کی، مؤثر نگہداشت فراہم کرتی ہیں۔

آن لائن مشاورت کے فوائد

آن لائن مشاورت کے نقصانات

اعتماد اور رجسٹریشن

مائنڈ کیئر پلیٹ فارم، پنجاب کیئر کمیشن کے ساتھ تسلیم شدہ کلینک رجسٹرڈ ہے اور پاکستان آف پاکستان اور ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ بھی لیمٹڈ لائیبلیٹی کمپنی رجسٹرڈ ہے۔